8.8 C
Islamabad
Thursday, February 6, 2025

قازقستان کے سفیر کی کامسٹیک کےاقدامات کی تعریف

اسلام آباد، 23 اگست: جمہوریہ قازقستان کے سفیر جناب یرجان کستافین نے پیر کی صبح کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

دونوں معززین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے او آئی سی رکن ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ او آئی سی کے رکن ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں صلاحیت بڑھانے، مہارت کا حصول، اسکالرشپس کی فراہمی اور فیکلٹی کا تبادلہ کیا جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے جناب سفیر کو کامسٹیک کے موجودہ پروگراموں، ماضی کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا۔

جناب سفیر نے او آئی سی کے رکن ممالک کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کامسٹیک کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے باہمی تعاون بڑھانے کے لیے کامسٹیک کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

TDI
TDIhttps://thediplomaticinsight.com/
The Diplomatic Insight is a digital and print magazine focusing on diplomacy, defense, and development publishing since 2009.

Trending Now

Latest News

Follow us

4,846FansLike
2,669FollowersFollow
1,710SubscribersSubscribe

Related News